

Loading content...
اب یہاں یہ سوال پید اہوتا ہے کہ انسان نفس سے کس طرح لڑ سکتا ہے اور اپنی ذات کو کیسے آزاد کروا سکتاہے؟ یہ روحانیات کا ایک وسیع موضوع ہے جس پہ یہاں بات نہیں ہوسکتی ہاں ہمارے پاس اس کا اور آسان راستہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان سوائے دعائے تعجیل فرج کے کوئی دعا نہ کرے اپنے لئے کچھ بھی طلب نہ کرے اور اپنے اعمال کے اجر تک کو اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف پر قربان کرکے اپنے لئے دنیا اور عقبیٰ کی کوئی چیز بھی طلب نہ کرے اور اس طرح اس کے خواہشات کا قتل ہونا شروع ہوجائے گا اور اس کی تجرید ہونا شروع ہوجائے گی… آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کہ خلاق ازل ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کیلئے اپنی تجرید کر سکیں اور صرف اتنی سی تجرید ہی ہو جائے کہ جس کی وجہ سے ہم ان کی نصرت کے قابل ہوجائیں تو یہی ہمارا معراج سعادت ہے اللہ د سارے مومنین کو توفیقِ نصرت عطا فرمائے کہ قبل از خروج بھی ہم اپنے شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی نصرت کرسکیں اور بعد از خروج بھی ہم ان کی نصرت پر موفق ہوجائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار