

Loading content...
دوستو!ـیہاں تھوڑی سی وضاحت کرتا چلوں کہ لفظ احد ایک ایسا لفظ ہے کہ جو ایک کامل اکائی کی علامت ہوتا ہے جو نہ ہی مرکب ہوتا ہے اور نہ اس کے آگے پیچھے کوئی دوسرا عدد ہوتا ہے اس لئے بعض لوگوں نے لفظ احد کا ترجمہ ایک کی بجائے اکیلا کیا ہے لیکن لفظ واحد میں یہ بات نہیں ہوتی کیونکہ لفظ واحد کے بعد اثنین ہوتا ہے یعنی گنتی میں ایک کے بعد دو گنا جاتا ہے اسی طرح واحد مرکب بھی ہوتا ہے یعنی واحد وہ ہے جو کچھ درجات کا مرکب ہوتا ہے یعنیایک دو نصف سے بنتا ہے ایک چار اربعا سے بنتا ہے عشاری نظام میں صفر سے ایک تک دس درجے ہوتے ہیں یعنی ایک ایسا لفظ ہے جس کی تحلیل ہوسکتی ہے مگراحد ایک ایسا لفظ ہے جس کی تحلیل نہیں ہوسکتی اس پر میں نے اس سے پہلے بھی تفصیلی بات کی ہوئی ہے اس لئے یہاں صرف اشارہ کرنا ہی مقصود تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار