

Loading content...
میں نے سب سے پہلے عرض کیا تھا کہ انسان میں تجرد ذات کا عمل ہوتا ہے جو انسان کو کامل کرتا ہے اب یہاں ایک اور پوائنٹ کی طرف توجہ دلاناچاہوں گا وہ یہ ہے کہ جب کسی کی ایک طرف سے تجرید ہونا شروع ہوتی ہے تو اس کی دوسری طرف سے تحویل کا عمل ہوتا جاتا ہے جو اس تجرید کا ایک طرح کا ردعمل ہوتا ہے یعنی جیسے جیسے کسی کی اس دنیاسے تجرید ہونا شروع ہوتی ہے تو دوسری طرف اس کی ذات ذاتِ مافوق کی تحویل میں ہوتی جاتی ہے یعنی ایک طرف تو آزاد ہوتا جاتا ہے مگر دوسری طرف سے کسی ذات کی تحویل میں بھی ہوتا جاتا ہے جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ جومقام عبدیت کاملہ وکلیہ پہ پہنچ جاتا ہے تو وہاں وہ اس عالمِ یریٰ و مالایریٰ سے کلی طور پر مجرد اور آزاد ہوتا ہے مگر دوسری طرف اس کی ذات کلی طورپر ذات واجب الوجود کی تحویل میں ہوتی ہے اور وہ ماتشاؤن الا ان یشاء اللہ کا مصداق بن چکا ہوتا ہے کیونکہ اس کی اپنی کوئی مرضی ہوتی ہی نہیں، وہ اپنی ذات کے ذاتیات تک سے آزاد ہوچکا ہوتا ہے دوسری طرف وہ کلی طور پر ذات واجب الوجود کے حوالے ہوجاتا ہے یہ مقام توکل اور تفویض بھی اعلیٰ مقام ہوتا ہے کیونکہ یہ مقام اتصالِ کلی ہوتا کہ جہاں دوئی معدوم ہوجاتی ہے کیونکہ وہ اپنی اصل اعلیٰ سے متحد ہوجاتا ہے اور اس کی یہی توحید اسے موحد نہیں بلکہ واحد بنادیتی ہے جیسا حدیث شریف میں آیا ہے ٭ انا عربؐ بلا عین و انا احمدؐ بلا میم… شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ہم عرب تو ہیں مگر اس میں عین نہیں ہے یعنی رب ہیں اور ہم احمدؐ تو ہیں مگر اس میں میم نہیں ہے یعنی ہم احد ہیں…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار