

Loading content...
جیسا کہ جناب بُشر]بُشیر[ حافی کا واقعہ ہے کہ ایک دن وہ اپنے گھرچوبارے پہ بیٹھے طنبور بھی بجارہے تھے اور خود گا بھی رہے تھے اس وقت ان کے دروازے سے شہنشاہ معظم امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام گزرے وہاں دروازے پہ اس کی ایک کنیز کو دیکھا اور فرمایا یہ صاحب جو گارہے ہیں کیا یہ غلام ہیں یا آزاد مالک ہیں؟… اس نے عرض کیا کہ یہ آزاد مالک ہیں… اس پرفرمایا اگر ان کا کوئی مالک ہوتا تو یہ ایسا ہرگز نہ کرتے… یہ فرما کر تشریف لے گئے… ان کی کنیز نے جاکر انہیں ساری بات بتائی تو انہیں چوٹ لگی کہ میں تو مالک نہیں ہوں مالک تو زمانے کے شہنشاہ ہی ہوتے ہیں یہ سوچ کر انہوں نے جوتے اتار دئیے کیونکہ غلام کیلئے جوتے بغیر اجازت کے پہننا اس وقت جائز نہ تھا اسی طرح غلاموں والے سارے آداب بجالائے اور پھر اپنے شہنشاہ زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا میرے آقا میں توآپ کا غلام ہوں آزاد نہیں ہوں…اس کے بعد انہوں نے پوری زندگی جوتے نہیں پہنے جس کی وجہ سے ان کا نام حافی یعنی پابرہنہ ہوگیا یہ اپنے وقت کے اولیائے کرام میں شمار ہوتے تھے یعنی آداب غلامی کی ادائیگی نے انہیں مرتبۂ ولایتِ صغریٰ تک پہنچا دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار