

Loading content...
جو لوگ عقیدے کو بڑی چیز سمجھتے ہیں اور فرائض وحقوق کو کوئی اہمیت نہیں دیتے انہیں یہ بات سمجھ لینا چاہیے کہ اصل چیز آداب غلامی کو سمجھ کر مراسم عبدیت کا ادا کرنا ہی ہے، اگرآپ کی آنکھیں ہیں تو پھر حقیقت سے کبھی آنکھ نہیں چرا سکتے کہ حق غلامی اور رسم عبدیت کو نبھانے والا چاہے کتنے ہی پست عقیدے کامالک کیوں نہ ہو وہ ہمیشہ سرفراز ہوتاہے اور آداب غلامی نہ نبھانے والا غلام چاہے کتنے ہی بلند عقیدے کا مالک کیوں نہ ہو محروم و ذلیل ہوتا ہے اصل بات یہ نہیں کہ کوئی غلام اپنے مالک کو کتنا اونچا سمجھتا ہے بلکہ دیکھا یہ جائے گا کہ کوئی غلام اپنے مالک سے کتنی وفا کرتا ہے اس کے حق میں کرتا کیا ہے دوستو نتیجہ ہمیشہ کرنے پہ مرتب ہوتا ہے نہ کہ کہنے پر اس لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں؟کیا ہم آداب غلامی نبھا رہے ہیں؟ اور اگر نبھا رہے ہیں تو کس طرح نبھا رہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار