

Loading content...
دوستو!ـاب یہ تو آپ سمجھ چکے ہیں کہ عالم انسان کے سارے انسان پورے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے عبد مملوک ہیں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لے کر آخری شہنشاہ تک ہم ان سب کے عبد اور غلام ہیں خصوصاً اس زمانے کے لوگ یعنی میں اور آپ تو اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنے مالک ازل و ابد کے عبد مملوک ہیں اب سوچنے کا مقام یہ ہے کہ کیا کبھی ہم نے عملی طور ثابت بھی کیا ہے کہ ہم واقعی ان کے عبد اور غلام ہیں؟ اگر ہم نے خود کو ان کا غلام سمجھا ہے تو کیا کبھی یہ دیکھا ہے کہ آداب غلامی و عبدیت کیاہیں؟ کبھی یہ دیکھنے کی زحمت بھی کی ہے کہ غلام کے فرائض و احکام کیا ہیں؟ حالانکہ خالق نے جو ہمیںعقل عطا فرمائی ہے یہ کس لئے عطافرمائی ہے اس کے بارے خود ہمارے مالک ذوات مطہرات علیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے کہ ٭ لاقامت رسم العبودیت لا لادراک الربوبیت… یہ تو تمہیں اس لئے دی گئی ہے کہ تم اسے استعمال کرکے معلوم کر سکو کہ تم اپنی عبودیت و غلامی کو کیسے قائم رکھ سکتے ہو نہ کہ یہ عقل تمہیں اس لئے عطاہوئی کہ تم اپنے مالک کی ربوبیت کے ادراک کرنے میں دوڑاؤ…کیونکہ ادراک ربوبیت عقل کے بس کاروگ نہیں ربوبیت کا ادراک تو وجدان سے ہوتا ہے عقل لا الہ پڑھوا سکتی ہے اس کی آخری حد لا الہ ہے الااللہ تو وجدان پڑھواتا ہے آپ خود دیکھیں اس دنیا میں جتنے بڑے بڑے عقلمند جینیس برین (Genius Brain) گزرے ہیں وہ سارے خداکے منکر ہی تھے اس کی واحد وجہ یہ بھی تھی کہ ان کی عقل بہت قوی تھی جو کسی غیر حقیقی خدا کو تسلیم نہیں کرنے دیتی تھی اور ان کے پا س وجدان تھا نہیں جو انہیں حقیقی خداتک لاتا اس لئے وہ لا الہ سے آگے نہ جا سکے یہ سارا عقل کا کرشمہ تھا آپ بتائیں کیا ڈاکٹر کارل مارکس کوئی غیر عاقل انسان تھا کیا نطشے اور برٹنڈرسل پاگل لوگ تھے کیا آئین سٹائین اور چارلس ڈارون اورڈیوڈ فان دیوانے تھے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار