

Loading content...
آپ نے یہ بھی دیکھا ہے کہ رب کا جو مربوب ہوتا ہے وہ اس کا عبد ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا گیا تھا کہ پورا عالم انسان ہمارا عبد ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے کوئی انہیں رب مانے یا نہ مانے کیونکہ کسی کے ماننے اور نہ ماننے سے مالک کی ربوبیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا جیسا کہ اللہ د کو حقیقی معنی میں رب و معبود ماننے والے تو شاید اس چھ ارب کی دنیا میں سے چھ بھی نہیں ملیں گے مگر زبانی طور ماننے والے بھی کوئی زیادہ نہیں ہیں اب ان زبانی طور پر بھی نہ ماننے والوں کا نہ ماننا جس طرح اللہ د کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا اسی طرح ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی ربوبیت کے منکرین کے نہ ماننے سے بھی ان کے منصب میں ایک سر مو فرق نہیں پڑتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار