

Loading content...
دیکھئے جو افراد عبدیت کلیۂ کاملہ کے حامل ہوتے ہیں یہ مخلوق کی دونوں قسمیں اسی طرح ان کے بھی عبد ہوتے ہیں جیسا کہ وہ معبود مطلق کے عبد ہوتے ہیں یعنی جو مخلوق نظامِ جبر کے ماتحت مصروف اطاعت ہے وہ ان کے بھی عباد مجبور ہوتے ہیں اور جوافراد امور مکلفہ کی حدتک آزاد ہوتے ہیں عباد مختار ہوتے ہیں وہ ان کے بھی عباد مختار ہوتے ہیںیعنی اگر چاہیں تو ان کی اطاعت کرکے اعلیٰ اعزازات کو حاصل کریں اور اگر نافرمانی کریں تو معتوب ہوں ہاں یہ بھی اللہ د کی طرح اگر چاہیں تو ان کے اختیارات کوسلب فرما سکتے ہیں کیونکہ ان کی عبدیت کلی بھی ہے اور کامل ہے اس لئے انہیں بھی ربوبیت کا مقام حاصل ہوتا ہے جیسا کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے٭ العبودیة کنہ الربوبیة عبودیت کی حقیقت باطنیہ ماہیة اصلیہ ربوبیت ہوتی ہے یعنی جو بھی عبد کلی و کامل ہوگا وہ مقام ربوبیت کا حامل ہوگا اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار