

Loading content...
اگر ہم واقعہ معراج کو دیکھیں تو اس میں ایک راز بھی منکشف ہوتاہے کہ اگر اللہ سے کوئی بلاواسطہ مربوط ہے تو وہ صرف نور اول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اس نور کے علاوہ جو بھی ہے وہ ان کے ذریعے اللہ د سے مربوط ہے ان کے واسطے سے لیتا ہے کیونکہ اگر جبرائیل علیہ السلام بلاواسطہ اللہ سے لینے کی صلاحیت رکھتے تو وہ معراج کے واقعہ میں راستے میں رکتے ہوئے نظر نہ آتے بلکہ وہ بھی عرش تک ساتھ جاتے مگر وہ تو سدرہ پر رک کر بتا رہے ہیں کہ بارگاہ احدیت تک اگر کسی کی حقیقی پہنچ ہے تو وہ ان کی ہے جو آگے جارہے ہیں اور میں بھی جو کچھ اللہ سے لیتاہوں وہ بھی انہی کے ذریعے لیتا ہوں جیسا کہ واقعہ دستار آپ کے سامنے کئی مرتبہ دہرایا جاچکا ہے کہ جس پردے سے جناب جبرائیل علیہ السلام کو احکام اِلٰہی ملتے تھے توجب وہ پردہ اٹھاکے دیکھا تھا تو اندر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو آئینہ توحید کے سامنے دستار موزوں فرماتے ہوئے پایا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار