

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی آپ کی خدمت میں عرض کرتا چلوں کہ جو مقام عبدیت کاملہ ہے یہ وہ مقام ہے کہ جہاں اللہ د اور عبد کامل کے مابین کوئی واسطہ و فاصلہ نہیں ہوتا یہ اللہ کے بلافصل نائب ہوتے ہیں ان کے اور خالق کے مابین کوئی دوسرا وسیلہ و واسطہ و ذریعہ نہیں ہوتا بلکہ یہ پورے عالمین کیلئے خالق کے درمیانہ وسیلہ و واسطہ و ذریعہ ہوتے ہیں جو لیتے ہیں وہ بلاوسطہ اللہ د سے لیتے ہیں چاہے وہ صفات ہوں خصائص ہوں، جبلتیں ہوں، افعال ہوں، کلام ہو، الغرض انہیں جو بھی حاصل ہوتا ہے وہ بلاواسطہ ہوتا ہے اور بلا مانگے ہوتا ہے کیونکہ وہ ان کی ذات کا حصہ بن کرانہیں ملتا ہے جیسا کہ چراغ سے جب کوئی دوسرا چراغ روشن ہوتا ہے تو وہ اس سے جملہ متعلقات سراجی اپنے اندر منتقل کر لیتا ہے اسے مانگنے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف قرب کی ضرورت ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار