

Loading content...
اس وحدت مشیتی اور اس اتحاد کے بارے میں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کا یہ اتحاد اس عالم نمود میں آنے کے بعد کا ہے بلکہ جب سے ان کا نور ہے تب سے اللہ د سے متصل ہے ان کے مابین غیریت کا کوئی زمانہ تصور ہی نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ ہمیں احادیث کثیر میں ایسی باتیں نظرآتی ہیں جو ایک طرف صفات اِلٰہی میں داخل ہیں تو دوسری طرف ان کے صفات میں داخل ہوتی ہیں اس سے کوئی کم ظرف انکار کرتا ہے تو یہ اس کی ناسمجھی ہے کیونکہ جو صفات اِلٰہیہ ان میں دریافت ہوتے ہیں وہ بوجہ عبدیت کلیہ وکاملہ ہیں ان کے نہیں اللہ د کے صفات ہیں جن کا ان سے ظہور ہوتا ہے کیونکہ یہ مظہر ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ د بڑی بے تکلفی سے ان کے کاموں کو اپنے کام فرما دیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار