

Loading content...
یہاں یہ وضاحت کرتا چلوں کہ سبحان کے لفظ کا عمومی ترجمہپاک کیا جاتا ہے جبکہ لفظ سبحان میں ایک سرعت یا تیز رفتاری کی صفت بھی پائی جاتی ہے کیونکہ عقل جب اللہ د کے ادراک میں سفر کرتی ہے تو اپنی تمام تر سرعتوں کے باوجود اسے نہیں پا سکتی اور یہ بھی ہوتا ہے کہ عقل جس نقطۂ آغاز سے سفر ادراک شروع کرتی ہے اگر ہزاروں برس مصروف سفر رہے تو بھی ذات حق اور عقل کے مابین لمحہ اولیہ جتنا فاصلہ ہمیشہ باقی رہتا ہے اس لئے سبحان کے معنی ہوں گے عقل کی رفتار ادراک سے بھی بہت زیادہ تیز رفتار یعنی ادراک عقل کی نجاست سے پاک ذات
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار