

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نوعِ انسان کے کسی فرد کا مجرد کلی ہونا محال ہے کیونکہ یہ ایک مرکب چیز ہے مفرد نہیں ہے اس کا جسم ہے، روح ہے، نفس ہے، اس لئے اس کا ذہن، اس کی سوچ، اس کا عمل اس سے جدا نہیں ہو سکتا یعنی انسان مجرد کلی ہو ہی نہیں سکتا اس لئے عبدیت حقیقی کا حامل جو بھی ہوگا وہ مرکب نہیں ہوگا بلکہ وہ مفرد ہوگا چاہے وہ نمود و اظہار میں کتنا ہی متعدد نظر آئے مگر وہ اپنی اصل میں مفرد ہی ہوگا احد ہی ہوگا اس لئے عبد کلی اگر کوئی ہے تو وہ اللہ کا نور اول ہے جو اپنی اولین حیثیت میں احد اور واحد ہے اور ان کا تعدد اظہاری ہے اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ عبد یت کی کنہ ربوبیت ہے اب ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ آپ کے سامنے عرض کر سکیں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ایک اسم مبارک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار