

Loading content...
اسی طرح انسان جب تجرید ذات کا سفر شروع کرتا ہے تواس میں بھی ایک ایک صفت کی تجرید ہوتی ہے گویا ایک طرح سے اس میں صفاتِ اِلٰہیہ داخل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور صفات انسان مفقود ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے وہ اس سفر میں چلتے چلتے متخلق باخلاق اللہ و متصف بصفات اللہ ہوتا چلا جاتا ہے اور اس کے درجات بلند ہوتے چلے جاتے ہیں گویا اس کی غلامی و عبدیت کامل سے کامل تر ہوتی جاتی ہے اور اس طرح وہ ایک غلام کی طرح ذاتی ملکیت کے تصور سے آزاد ہوتا جاتا ہے پھر ایک وقت میں اس کا اپنا کچھ نہیں بچتا اس کا جو کچھ ہوتا ہے اس کے مالک کا ہوتا ہے اور وہ ہر چیز سے مجرد ہوجاتاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار