

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تجرید ذات حقیقتاً اللہ د کی سب سے بڑی صفت ہے کیونکہ وہی مجرد کامل ہے اوراس کی اسی تجرید کانام تنزیہہے کہ جس میں اسے جملہ اسماو صفات سے منزہ و پاک و ارفع و اعلیٰ سمجھنا ہوتا ہے اور یہی کمال توحید مانا جاتا ہے یعنی جب ہم تنزیہ کرتے ہیں تو ایک ایک صفت سے ذاتِ اِلٰہی کو منزہ کرنا شروع کر تے ہیں تااینکہ اس کی ذات اپنے ذاتیات سے بھی منزہ ہوجاتی ہے اس لئے کہاجاتا ہے اس قدر تنزیہ نہ کریں کہ وہ ناموجود ہوجائے اور اس قدر تشبیہ کو جائز نہ کریں کہ وہ مجسم ہوجائے بلکہ اس کی ایک ایک صفت سے اسے منزہ کیا جاتا ہے اور پھر وہ لا اسم لہ لا جسم لہ لا صفات لہ لا ذات لہ کا مصداق نظر آتاہے اور اسی چیز کو علمائے ربانیین نے بفرمان آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کمال توحید مانا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار