

Loading content...
انبیا و رسل علیہم السلام کے ساتھ ملکوت کوبھی عباد میں داخل فرمایا گیا ہے کیونکہ عالم ملکوت کا بھی ابلیس کچھ نہیں بگاڑ سکتا یعنی یہ مقام عصمت ہے اسی لئے اللہ نے ملکوت کو بھی عباد کے نام سے پکارا ہے اسی طرح اس کائنات میں جو اشیا ئے موجود اضطراری حالت میں مصروف عبادت ہیں وہ بھی دائرۂ عباد میں داخل فرمائی گئی ہیں کیونکہ ابلیس کو ان سے کوئی سروکار نہیں ہوتا وہ جواہر مفارقہ ہیں یا نفوس مجردہ یہ سب دائرہ عباد میں داخل ہونے کی وجہ سے مقام عصمت پر فائز ہیں کیونکہ یہاں پر فائز ہونے والے مقدسین اپنی عصمت میں کامل تو ہوتے ہیں مگر وہ ان کی ذاتی نہیں ہوتی ان کی عصمت قائم بالغیر ہوتی ہے جیسے آگ میں دہکتے ہوئے لوہے کی حرارت رنگ اورنموداگرچہ آگ جیسی ہوتی ہے مگر اس کی حرارت ذاتی نہیں ہوتی اسی طرح وہ نفوس قدسیہ بھی عصمت ذاتی کے حامل نہیں ہوتے اس لئے وہ عصمت اگرچہ انہیں کلی طور پر حاصل ہوتی ہے اس کے باوجود ناقص شمار ہوتی ہے اسی لئے علما ئے ماضی کا ماننا ہے کہ انبیاء ہوں یا ملکوت ان میں ترک اولیٰ کی صلاحیت ہوتی ہے جیسا کہ اس پہ پہلے بھی روشنی ڈالی جا چکی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار