

Loading content...
دوستو!ـیہ جو عبدیتِ جزئیہ کاملہ ہے یہ مقام عصمت ہے جیسا کہ ابلیس نے قرآن میں جب اللہ د کو چیلنج کیا کہ میں صراط مستقیم پر بیٹھوں گا اور میں چاروں طرف سے حملہ کروں گا اور کسی کو نہ چھوڑوں گا بلکہ سب کو گمراہ کروں گا تو خالق نے فرمایا ہاں تجھے اجازت ہے سب کو گمراہ کردے مگر تو میرے عباد مخلصین (یعنی وہ عبد جو اپنے آپ کو خالص کرچکے ہوں گے) کا بال بھی بیکا نہیں کر سکے گا اور پھر اس نے بھی اقرار کیا کہ میں تمہارے عباد مخلصین کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا یہ مقام عبدیت جزئیہ ناقصہ کامقام ہے مگر اسی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عبدیت جزئیہ ناقصہ کا جب یہ مقام ہے کہ اس میں ابلیس کی عمل داری نہیں ہے، اس میں ابلیس کیلئے داخلہ بند ہے تو آگے کے مراحل کتنے اونچے ہوں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار