

Loading content...
دوستو !ـیہ کیفیت ایک عام آدمی تو شدید مرض میں دریافت کرتا ہے مگر صاحبانِ عشق و عرفان و وقوف اور اہل اللہ اس کیفیت کو عالم جوانی و صحت جسمانی میں دریافت و ادراک کر لیتے ہیں اس کا ذائقہ وہ موت اور مقدمات موت سے بہت پہلے چکھ لیتے ہیں موتوا قبل ان تموتوا کا زندہ نمونہ بن جاتے ہیں اس لئے ان کی تجرید ذات صحت اور سلامتی کے عالم میں ہوتی ہے اس لئے ان کا اس دنیا اورمتعلقات دنیا سے ہرقسمی رشتہ و ناطہ کلی طور پر منقطع ہوجاتا ہے تااینکہ وہ جان ومال وعزت وناموس تک سے بے نیاز ہوجاتے ہیں ان کا کسی چیز یا فرد کے ساتھ کوئی رشتہ رہتا ہی نہیں بلکہ انہیں ایک مکمل تَبَتَّل حاصل ہوجاتا ہے وہ ہر چیز سے (Cut Off) کٹ آف ہوکر تبتل الیہ تبتیلا کا مصداق بن جاتے ہیں ہاں ان کا اگر کوئی رشتہ رہ جاتا ہے تو وہ مالک حقیقی کے حوالے سے رہ جاتا ہے یعنی وہ کسی سے کوئی تعلق رکھتے ہیں تو وہ ان کا ذاتی نہیں ہوتا بلکہ وہ بالواسطہ تعلق ہوتا ہے وہ اپنی اولاد سے پیار کرتے ہیں تو وہ اس لئے نہیں کرتے کہ وہ ان کی اولاد ہے بلکہ وہ انہیں مالک کے حوالے سے پیار کرتے ہیں ہاں وہ اولاد مالک کی مخالف ہوجائے تو چاہے وہ ان کی جتنی بھی عزت کرے وہ اس سے نفرت ہی کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار