

Loading content...
اس دور میں ہم مرسی کلنگ (Mercy Killing) کے بارے میں جانتے ہیں کہ جب انسان کسی مہلک اور اذیت ناک بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے تو وہ اپنے ڈاکٹرز سے کہتا ہے کہ مجھے زہر کا انجکشن لگا دو تاکہ میں اس اذیت سے نجات پالوں گذشتہ سال مغرب میں ایک عورت کو زہر کا انجکشن لگایا گیا تھا کیونکہ اسے ماؤتھ کینسر (Mouth Cancer) تھا جب اسے ٹی وی پر دکھایا گیا تو سب نے دیکھا کہ اس نے مصر کی ممیوں کی طرح کا ایک کفن پہنا ہوا تھا اور پوری طرح خود کوموت کیلئے تیار کرکے وہ اپنے کلنگ روم (Killing Room) میںجارہی تھی اور دیکھنے والوں پر سکتہ طاری تھا کیونکہ جب اس کی بیماری نے شدت اختیار کی تو اس پر پوری دنیا ایک عذاب بن گئی اور وہ اس دنیا کی کسی چیز میں اپنے لئے کوئی کشش نہ رکھتی تھی بلکہ اس کی ذات بیماری کی وجہ سے اس دنیا سے پوری طرح منقطع ہوچکی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار