

Loading content...
امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ بد ترین انسان بوڑھا بدکار ہے کہ جس کی توبہ کی قبولیت کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے… کیونکہ جس انسان کو موت سامنے نظر بھی آرہی ہو اس کے باوجود وہ برائی کو ترک نہیں کرتا تو اس کی توبہ کو کیسے منظور کیا جائے یعنی بیماری اور بڑھاپا انسان کو موت اور قرب آخرت کا ذائقہ چکھاتا ہے اس لئے اس سے تجرید ذات کا عمل ہوجاتا ہے جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ شدید مریض کیلئے عالی شان کوٹھی اور معمولی کمرے میں کوئی فرق نہیں ہوتا اس کیلئے پرتکلف کھانے، شاہی محل، پرتکلف بستر، طاؤس و رباب، خوبصورت دوشیزائیں، حتیٰ کہ عزیز و اقارب تک کی تجرید ہوجاتی ہے یعنی جب انسان قبر کو انتہائی قریب دیکھتا ہے یا قبر کی تنہائی کو دریافت کر لیتا ہے تو اس کیلئے بھری دنیا گوشہ قبر بن جاتی ہے اس کی ذات مجرد ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار