

Loading content...
دوستو انسان پر امراض کا حملہ ہونا بھی ایک طرح کا تجرد ذات کا ادراک کروانا ہوتا ہے کیونکہ جب کوئی انسان بیمار ہوتا ہے تو اس میں اس بات کا ہلکا سا یقین پیدا ہوتا ہے کہ وہ واقعی فانی ہے اور وہ اس بیماری سے فنا کا ہلکا سا ادراک پاتا ہے تو اسے بہت سے لذات دنیا ناپسند اور ناگوار ہوجاتے ہیں جیسے سردرد کی بیماری میں انسان کو اچھی موسیقی، اچھی غذا، لذیذ کھانے بدمزہ ہوجاتے ہیں اگرچہ یہ لقائے آخرت کی طرف ایک انتہائی معمولی سا سفر ہے مگر اس میں بھی اس کے پسندیدہ گانے غل غپاڑہ ہوجاتے ہیں، لذیذ ڈشیں بدذائقہ ہوجاتی ہیں، اس طرح انسان کو ہلکا سا تجردِ ذات کا تجربہ ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار