

Loading content...
اس کا جواب ہم اس طرح دے سکتے ہیں کہ انسان جتنا جتنا لقائے آخرت کی طرف بڑھتا ہے اس کی ذات اعلائق و آلائشات دنیا سے مجرد ہوتی چلی جاتی ہے بہ الفاظ دیگر جب انسان اپنی فنا کے ادراک کی طرف قدم بڑھاتا ہے تو لذات دنیا اور متعلقات دنیا سے اس کی ذات آزاد ہوتی چلی جاتی ہے یعنی جتنا جتنا انسان کو یقین ہوتا چلا جاتا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہنے والا وہ واقعی فانی ہے تو اس پر لذات دنیا کی کشش اور گرفت کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جاتی ہے … اس بات کو ہم تجرد کے ابتدائی درجات سے شروع کرتے ہیں اس کی مثال ہم خود اپنے مختلف کیفیات میں دیکھ سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار