

Loading content...
علم فقہ میں وہ قدیم غلامی کے طور پر لایا جاتا ہے یعنی عبد اس انسان کو کہتے ہیںجسے کوئی شخص کسی سے کچھ دے کر خریدلے یا کوئی اسے بخش دے یا وہ اسے غلام بنا لے جس کی ضد حر ]آزاد[ ہے جیسا کہ کلام اِلٰہی میں فرمایا گیا ہے الحر بالحر و العبد بالعبد… یہ غلامی اس دور میں موجود نہیں ہے بلکہ یہ ایک صدی قبل تک رائج رہی ہے پھر یورپ میں اس کے خلاف تحریکیں چلیں اور ہزاروں لوگ ان تحریکوں میں قتل ہوئے 1917 عیسوی کے بعد یہ غلامی کا جوا پوری انسانیت کے گلے سے اتر گیا وہ تحریک جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چلائی تھی اور انسانیت کی آزادی کیلئے کئی گناہوں کا کفارہ غلام آزاد کرنا فرمایا اور انسان کے اعمال کا پیمانہ غلام کی آزادی کو قرار دیا کہ جس سے انسانیت کی آزادی کی بنیاد رکھی وہ غلاموں اور کنیزوں کا سسٹم تقریباً ایک صدی قبل ختم ہوگیا ماضی کے غلاموں کے واقعات دیکھنا ہوں تو ہر تاریخ ان کے خون سے رنگی ہوئی نظر آتی ہے آج بھی اگر کوئی تاریخ انسانیت کو فشار دے تو اس سے غلاموں کا خون ٹپک پڑتا ہے اور اگر کوئی آج بھی تاریخ اسلام کو نچوڑ کر دیکھے تو خونِ سادات رسنے لگتا ہے یہ بھی ایک بدقسمی ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار