

Loading content...
حمد ہے اس رب جلیل کی جس کی جلالت کے حضور جملہ جلالتیں سر بہ سجود رہتی ہیں اور جس کے اعزاز و عظمت کیلئے صرف یہی ہے کہ وہ اس نور اول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا رب ہے …اس ذات واجب الوجود نے اپنے بے پناہ کرم کا مظاہرہ فرماتے ہوئے مجھ جیسے تہی دامن کے کاسٔہ فکر میں اپنے نمائندہ آخر عجل اللہ فرجہ الشرف کے عرفان کے وہ گوہر ہائے تا بدار ڈال دیئے جن پر میرا کوئی استحقاق تک نہیں تھا… صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس محسن کائنات جل جلالہ نے مجھے وہ قوت گویائی عطا فرمائی جس کا تصرف واحد شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے فضائل و حقوق و فرائض و مصائب ہی رہا ہے مزید یہ کہ اس ذات اقدس جل جلالہ نے مجھے ان گوہر ہائے علم و عرفان کو طالبان عرفان تک پہنچانے پر بھی موافق فرمایا، ان سارے احسانات کا شکر ادا کرنا نہ ہی میرے بس کا روگ ہے اور نہ ہی میرے پاس الفاظ و زبان ہے اور اگر ہے تو ایک عجز کامل ہے جو اس کے حضور پیش کرتے ہوئے فخر سے سر اونچا کرنا میرا اولین حق ہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار