

Loading content...
دوستو آپ اس بات کو سمجھیں کہ اختیار ہمیشہ ذات کے ماتحت ہوتا ہے ذات اختیار کے ماتحت نہیں ہوتی یعنی ذات اختیار کو استعمال کر سکتی ہے مگر اختیار ذات کو استعمال نہیں کر سکتا یہی ان کے اور ان کے محبوب حقیقی جل جلالہ کے مابین فرق ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی ذات اور اختیارات کبھی جدا نہیں ہوتے عام مخلوق میں اختیار عرض فارق کی طرح ہوتا ہے کہ کسی بھی وقت جدا ہوسکتا ہے مگر اللہ جل جلالہ کی کوئی صفت عرض کی حیثیت نہیں رکھتی اس لئے اس کی ذات اور اس کے اختیارات میں کبھی دوئی کا تصور نہیں کرنا چاہیے اس لئے فرمایا اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور میں افتراق نہ سمجھو ورنہ بھٹک جاؤ گے- ان کے کلام کو اللہ کا کلام سمجھو، ان کی اطاعت کواللہ کی اطاعت سمجھو، ان کی محبت کو اللہ کی محبت سمجھو، ان کے در کو اللہ کا در سمجھو، ان کے گھر کو اللہ کا گھر سمجھو، ان کی ہر بات کو اللہ کی بات سمجھو گے تو حقیقت تک پہنچ سکو گے ورنہ ہمیشہ گمراہیوں کے درمیان بھٹک کر رہ جاؤ گے کیونکہ ذات اور اختیار کے دو علیحدہ علیحدہ وجود نہیں مانے جا سکتے ہیں اگر ایسا فرض بھی کر لیا جائے تو یہ شرک ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار