

Loading content...
دوستو فلاسفہ اور صاحبان علم کلام کہتے ہیں کہ اللہ کی کوئی صفت اس کی مخلوق نہیں ہے بلکہ وہ اس کی ذاتی صفت ہے اور وہ اس کی ایسی صفت ہے کہ جو اسی کی عین ذات ہے جبکہ عام مخلوق کی صفات اس کی ذات کی غیر ہوتی ہیں اگر ہم صفات کو غیر از ذات مانیں گے تو یہ اللہ جل جلالہ کی وحدت کے منافی ہے اسی طرح اگر یہ بھی فرمادیں گے وادفعوا عنا ذلة کن یعنی ہم سے کن فیکون کی ذلّت کو دور رکھو کیونکہ ہم کن سے پیدا نہیں کئے گئے بلکہ ہمارا رشتہ اللہ کے ساتھ ایسا ہے جیسے سورج کے ساتھ سورج کی شعاعوں کا ہے اور سورج اپنی شعاعوں کا خالق نہیں مانا جاتا اس سے زیادہ کہنا شاید مناسب نہ ہوگا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار