

Loading content...
پھر امامت کیلئے انتخاب ہوا کہ کس کس کو امام و وصی بن کر جاناہے اور ان کی نمبرنگ کیا ہو کہ کون کس نمبر پر جائے یہ ساری باتیں طے ہورہی تھیں اور یہ بھی انتخاب ہورہا تھا کہ کون اللہ جل جلالہ کی کون سی صفات کا مظہر بن کر جائے گا اس طرح عظمت ، جلالت ، حلم ، شجاعت ، صبر ، علم ، قدرت ، ہیبت ، غیبت تک ساری صفات کے مظاہر کیلئے انتخاب ہوا جب سارا کام مکمل ہوگیا تو پھر ان سب میں سے ایک ایسی ہستی کو ایسے نور کو منتخب کرنا بھی لازم تھا کہ جو سب سے آخرمیں جا کر حکومت اِلٰہیہ کا قیام فرمائے اور یہ سارے راز کھول کر ساری مخلوق کو دکھا دے کہ ان انوار اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام کی ازلی حقیقت کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار