

Loading content...
بات یہ ہے کہ جب شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عالمین کی ہدایت کیلئے منتخب فرمایا گیا تو انہیں یہ سوچ کر کہ اس ذات نے انسانیت میں جامہ بشری اوڑھ کر ہدایت کیلئے جانا ہے اور ان کا اپنی بزم قدس سے انقطاع ہی ہوگا اور وہاں تو کوئی اپنے جیسا نہ ہوگا تو یہ تنہا ہوں گے اسی وقت خالق نے دیکھا کہ یہ تو اکیلاپن محسوس فرما رہے ہیں بس فوراً دوسرا انتخاب فرمایا کہ اس بزم قدسی میں سے کون کون ان کے ساتھ جائے گا اور کس کس حیثیت سے جائے گا ؟ اس پر جناب عبد المطلب علیہ الصلوات و السلام کے نور کو ان کے دادا کے عہدے کیلئے منتخب فرمایا جناب عبد اللہ علیہ الصلوات و السلام کو ان کے والد کے عہدے پر منتخب فرمایا اور جناب ابوطالب علیہ الصلوات و السلام کو ان کے سرپرست اور پناہ گاہ کے طور پر منتخب فرمایا اور اسی با ت کو اللہ جل جلالہ نے اپنے لب و لہجے میں قرآنِ کریم میں نقل فرمایا ہے لم یجدک یتیماً فآویٰ یعنی جب ہم نے آپ کو اکیلا پایا تھا تو کیا ہم نے آپ کو جناب ابو طالب علیہ الصلوات و السلام جیسی پناہ گاہ عطا نہیں فرمائی تھی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار