

Loading content...
میں عرض کروں گا کہ یہ انتخاب ازل میں اس وقت ہوا جب اللہ اپنی وحدانیت کی قبائے تفرد میں تھا اس کے علاوہ کوئی اور تھا ہی نہیں اور پھر اس نے ایک نور کو اپنے نور سے جدا فرمایا اور پھر اس نور سے کئی انوارِ اطہار علیھم الصلوات و السلام کو اختراع فرمایا اس کے بعد ان کے مابین انتخاب کا عمل شروع ہوا اور یہ کسی ایک کا انتخاب نہ تھا بلکہ اس میں سارے عہدہ ہائے اِلٰہی کیلئے انتخاب تھا نبوّت و رسالت کیلئے انتخاب تھا ولایت کیلئے انتخاب تھا وصایت کیلئے انتخاب تھا یعنی پہلے ایک کو منتخب کیا گیا کہ انہوں نے خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بن کر دنیا میں ظہور فرمانا ہے پھر انتخاب ہوا کہ ان کی محافظت اور نگرانی کیلئے کسے منتخب کیا جائے تو اس میں جناب عمران علیہ الصلوات و السلام کو منتخب فرمایا گیا جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا لم یجدک یتیماً فآویٰ یعنی ہم نے آپ کو جب یتیم پایا تو کیا پناہ میں نہیں لے لیا تھا اس میں اوّلین جو ہمزہ ہے استفہام کے ساتھ تذکر احسان کا مفہوم بھی دے رہا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار