

Loading content...
ان دو وجوہات کی بنا پر ہمیں ماننا چاہیے کہ ان کا سارے کا سارا سلسلہ نور کا ہے جیسا کہ ہمارے سامنے لاتعدا داحادیث ہیں کہ جن میں جناب عبد المطلب علیہ الصلوات و السلام اور ان کی اولاد میں سے جناب عمران علیہ الصلوات و السلام جناب عبد اللہ علیہ الصلوات و السلام اور ان کے پاک فرزندان علیھم الصلوات و السلام کے نور ہونے کا اثبات ہوتا ہے کیونکہ یہ ازل میں بھی اپنے اصل نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی سے پھوٹے تھے اور ان کا تعلّق اس وقت بھی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور سے تھا جیسا کہ میں نے عرض کیا تھاکہ اس کا وہاں سلسلہ ایک شجر کی طرح کا تھا اور اس دنیا میں بھی جب ظہورِ اجلال ہوا تو یہ سلسلہ بھی اسی طرح کا تھا جیسے ایک شجر کا ہوتا ہے آپ نے دیکھا ہوگا کہ درخت کب کامل اور جوان شمار ہوتا ہے ؟ جب کسی درخت کا جزوِ اوّل اس کے جزوِ آخر کے طور پر ظاہر ہوجائے جیسا کہ ایک درخت ہوتا ہے تو اس کا جزوِ اوّل اس کا بیج ہوتا ہے اور جب درخت جوان ہوتا ہے تو پھول لاتا ہے پھر پھل لاتا ہے پھر پھل کو جب کھولا جاتا ہے تواس میں وہی جزوِ اوّل ظاہر ہوتا ہے بس یہی وہ بات کہ جو اس حقیقت کو سمجھنے میں تھوڑی سی مدد کر سکتی ہے کیونکہ جو نورِ اوّل اس نوری شجر کا جزوِ اوّل تھا وہی جب اس شجر طیب کے آخر میں ظاہر ہوا تو پھر معلوم ہوا کہ اب یہ شجر جوان و کامل ہے اور اس مقام پر انسان سوچتا ہے کہ اب کون فیصلہ کرے کہ بیج پہلے تھا یا درخت ؟ اور آخر میں یہی کہہ کر رہ جاتا ہے کہ ع
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار