

Loading content...
دوستو میں اس بات کا کئی مرتبہ اعادہ کر چکا ہوں کہ جب بھی کسی سے کوئی معصوم ظہور پذیر ہوتا ہے تو اس کیلئے لازم نہیں ہے کہ وہ نبی یا رسول یا امام ہو اس میں یہ صلاحیت کلّی طور پر ہوتی ہے مگر یہ عہدہ صرف انہیں ملتا ہے کہ جن کے انوار سے ازل میں میثاق ہوا اور انہیں ازل کے دن یہ عہدہ دیا گیا ورنہ معصوم جو بھی ہو اس میں صلاحیت ہوتی ہے جیسا کہ شہنشاہ وفا جناب ابوالفضل العباس علیہ الصلوات و السلام ہیں یا شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات و السلام ہیں یا اسی طرح دیگر امام زادگان علیھم الصلوات و السلام ہیں تو ان سب میں اس منصب کی صلاحیت تو تھی مگر امامت کی سیٹ ایک تھی اس لئے انہیں یہ منصب نہیں ملا- یہ نہیں کہ ان میں نعوذ باللہ کوئی کمی تھی ہاں معصوم کیلئے اس دنیا میں آنے کیلئے جو وسائل بنائے گئے ہیں وہ بھی کلّی طور پر معصومین کا سلسلہ تھا اور انہیں یہ شعور بھی دیا گیا تھا کہ آپ کی جبین مبین کو ان انوار مقدّسہ علیھم الصلوات و السلام کا امین بنایا گیا ہے اور یہ امانت آپ نے بغیر اجازت کسی کے سپرد نہیں فرمانا اور جن کو ان انوار مطاہرہ و متعالیہ علیھم الصلوات و السلام کا امین بنایا گیا تھا ان ذوات اقدس علیہ السلام کے اجسام و ابدان ظاہری کو بھی نور قدسی سے گوندھا گیا تھا تاکہ ظرف و مظروف میں ایک مناسبت پیدا ہوجائے جیسے بجلی کے جاری کرنے کیلئے اشیاء کا موصل ہونا لازم ہے اسی طرح ان کے نور کے قیام کیلئے نوری ظرف ہونا لازم ہے کیونکہ اگر ظرف اور مظروف میں مناسبت نہ ہو تو یہ فعل دو طرح سے باطل ہے ایک وجہ تو یہ ہے کہ ایسا کرنا ظلم ہے کیونکہ کسی چیز کو اس کی مناسبت کے خلاف ظرف دینا اس کی تحقیر ہے اور یہ ظلم ہے اور ظلم کی تعریف بھی یہی ہے وُضع الشی فی غیر محلہ یعنی کسی چیز کو اس کے مقام و مرتبے کے خلاف جگہ پر رکھنا اور اللہ جل جلالہ عادل ہے اس سے ظلم کا صدور محال ہے اس لئے وہ اپنے انوار کے ظروف کو بھی نوری بناتا ہے اور معصوم بناتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار