

Loading content...
ممکن ہے کوئی اس بات سے یہ سمجھے کہ یہ جناب عدنان علیہ الصلوات و السلام کی نسل سے اس طرح متعلّق ہیں جیسے ایک عام بیٹاا پنے باپ سے ہوتا ہے یہ ہرگز نہیں سوچنا چاہیے کیونکہ ان کی نسبی حیثیت جناب عیسیٰ علیہ السلام جیسی ہے کیونکہ جناب عیسیٰ علیہ السلام کوبھی ذریت ابراہیم علیہ السلام سے قرار دیا گیاہے حالانکہ ان کا شجرہ ٔ نسب والدہ کی طرف سے تو بن سکتا ہے مگر والد کی طرف سے ہے ہی نہیں مگر انہیں پھر بھی ذریت ابراہیم علیہ السلام میں سے شمار کیا گیا ہے اسی طرح ان کا شجرہ ظاہری ہے جیسا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام کا ہے کیونکہ وہ بھی کلمة اللہ تھے اسی طرح ان کا نور ہمیشہ اپنے والدین ِظاہری کی جبینوں میں نازل ہوتا رہاہے نہ کہ کسی ہیومن پراسس (Human Process)کے ذریعے انتقال ہوتا رہا اس پر آپ سے پھر کبھی تفصیلی بات ہوگی یہاں تو صرف اختصار کے ساتھ عرض کرنا تھا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار