

Loading content...
یہاں یہ بات بھی عرض کردوں کہ جب جناب آدم علیہ السلام کی جبین مبین کو سرور کونینصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا نور حاصل ہوا تھا تو ان کے زمین پر آنے کے بعد وہ نور واپس ہوگیا تھا پھر یہ نور جناب نوح علیہ السلام کے زمانے میں اس وقت نازل ہوا تھا کہ جب وہ اپنی کشتی پر سوار ہونے جا رہے تھے پھر جب انہوں نے دوبارہ زمین پر قدم رکھا تو یہ نور ان کی جبین مبین سے واپس اپنے مقاماتِ عالیہ کی طرف عروج فرما گیا تھا پھر یہ نور جناب ابراہیم علیہ السلام کی جبین مبین میں اس وقت نازل ہوا جب آپ کو نار نمرود میں ڈالا جا رہا تھا جب ان پر آگ گلزار ہو گئی تو اس کے بعد یہ نور واپس چلا گیا تھا اس کے بعد یہ نور جناب اسماعیل علیہ السلام کی پیشانی میں اس وقت نازل ہوا جس وقت انہیں قربانی کیلئے خنجر کے نیچے لٹایا جا چکا تھا جب ان کے بدلے میں دنبہ قربان ہوگیا تو یہ نور واپس چلا گیا اگر ہم اس تواتر نزول کو دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے یہ نور ہمیشہ انبیا و رسل کی حفاظت کیلئے نازل ہوتا رہا تھا ورنہ ہمیشہ اپنے مقاماتِ عالیہ میں متمکن رہا ہاں جب جناب عدنان علیہ الصلوات و السلام کا زمانہ آیا تو پھر اس نور نے ہمیشہ کیلئے اس دنیا کو زینت بخشنا شروع کردی ، یہ وہ زمانہ تھا کہ جب جناب عدنان شام میں تھے اور وہاں ان پر شامی قبائل نے حملہ کیا تو آپ نے خالق سے عرض کی کہ خالق ہمیں اپنی وہ مدد عطا فرما جو ہم سے اور ہمارے وارث سے کبھی بھی جدا نہ ہو- یہ دعا آپ نے جبل جیرون پر کھڑے ہو کرکی اور اس طرح کئی رات دن مسلسل یہی دعا فرماتے رہے تب آسمان سے حبیب ذوالجلال صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نور ان کی جبین مبین میں متجلّی ہو ا آواز آئی کہ اب آپ اس نور کے امین ہیں اور یہ نور ہمیشہ اس نور کے اہل کے سپرد فرمانا- اس کے بعد سے یہ نور ہمیشہ جناب عدنان علیہ الصلوات و السلام کے منصب نبوّت و علم و کرامت کے ورثاہی میں منتقل ہوتا رہا اسی لئے جب عرب کے نساب لوگوں نے آ کر شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ان کا شجرہ ظاہری بیان کرنا شروع کیا اور جب جناب عدنان علیہ الصلوات و السلام سے آگے بیان کرنا چاہاتو آپ نے ایک عمومی حکم صادر فرمایا اذا بلغ نسبی الی عدنان علیہ الصلوات و السلام فامسکوا کہ جب بھی ہمارا شجرہ ٔ ظاہر بیان کرنا شروع کرو تو جب جناب عدنان علیہ الصلوات و السلام تک پہنچو تو فورا ً رک جاؤ کیونکہ آگے کی ترتیب کسی کو معلوم نہیں ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار