

Loading content...
اس کے بعد اس اصل سے دو تنے برآمد ہوئے جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور شہنشاہ ولایت امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام تھے پھر ان دو سے پانچ اور پانچ سے چہاردہ معصومین علیھم الصلوات و السلام کامل ہوئے اس کے بعد اس گھر کے انوار متعالیات کا ظہور ہوا جن میں جناب عدنان علیہ الصلوات و السلام سے لے کر جناب عبد المطلب علیہ الصلوات و السلام تک کا سلسلہ تھا جو سولہ پشت کا سلسلہ ہے اور اس کے ساتھ ہی طاؤس بطحا جناب عبد اللہ علیہ الصلوات و السلام اور جناب سید البطحا جناب ابوطالب علیہ الصلوات و السلام بھی اپنی پاک اولاد سمیت شامل تھے اور ان کی شمولیت کے بعد اس شجرۂ طیبہ کی تکمیل ہوئی -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار