

Loading content...
ایک زمانہ تھا جسے ہم زمانہ بھی نہیں کہہ سکتے ہاں اس میں اللہ جل جلالہ کے نور ذات سے ایک نور جد اہوا پھر اس نور نے ایک طویل عرصہ شمع ِوحدت کے گرد پروانہ ٔ واحد کی طرح طواف کرتے ہوئے گزارا اور اس کے بعد اس نور سے ایک اور نور جدا ہوا اس سے پھر یہ کل چودہ نور بن گئے اور اس کے بعد ان کا پورا شجرۂ طیبہ ظاہر ہوا اور یہ سب اپنے اصل ِ نور کے طواف میں مصروف ہوئے اور اس میں ان ساری ذوات نورانیہ علیھم الصلوات و السلام نے تسبیح و تہلیل میں گزاری مگر ایک نور نے اس طرح حمد کی کہ اللہ جل جلالہ کو فرمانا پڑا کہ آپ تو احمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں کیونکہ آپ نے میری کمال حمد کی ہے اس لئے ہم آپ کو اس بزم نور کے مقابلے میں مختار بناتے ہیں اسی دن سے یہ احمد مختار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قرار پائے اور اللہ جل جلالہ نے یہی اسم مبارک جملہ کتب سماویہ میں بیان فرمایا تاکہ کوئی اس کی حمد کرکے کبھی مختار بننے کی سعی لا حاصل نہ کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار