

Loading content...
اگر ہم اس کائنات کا ایک عمومی جائزہ لیں تو ہمیں اس میں مخلوق کی تین حیثیتیں نظر آتی ہیں ایک تو اس میں جتنی مخلوق ہے اس کی نوع جدا جدا ہے اس لئے ایک اس کی نوعی حیثیت ہوتی ہے پھر نوع کے اندر جدا جدا اقسام ہوتے ہیں جیسا کہ نوع ِحیوان کے اندر کروڑوں قسم کے جاندار پائے جاتے ہیں جیسا کہ گھوڑا ہے ، گدھا ہے ، بندر ہے ، چیتا ہے ، شیر ہے یہ ایک علیحدہ موضوع ہے کہ ایک قسم کے اندر پھر کئی اقسام ہوتی ہیں جیسا کہ درندے ، چرندے ، پرندے ، حشرے ، وائرس وغیرہ پھر ان کے اندر ان کی Familiesپائی جاتی ہیں جیساکہ شیر ، چیتا ، پینتھر جیگوار ، پوما وغیرہ کو Cat Family کہاجاتا ہے- یہ بھی ہے کہ پھر ہر فیملی کے اندر بھی کئی اقسام ہوتے ہیں یعنی اگر ہم ان کے ٹری Tree دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ایک ایک نسل کئی کراس بریڈز سے ارتقاء کے مراحل سے گزرتی ہے، گھوڑوں کو Eohippusفیملی کہا جاتا ہے مگر اس کی کئی دیگر اقسام ہیں جیسا کہ Pliohippupہے اس کے بعد اس کی دو قسمیں بن جاتی ہیں () Asinus() Equusپھر ان کے اندر کئی قسمیں ہیں یعنی Asinus کے اندر ایک Donkey ]گدھا فیملی [اور Muleفیملی ہوتی ہے دوسری طرفZebraاور Assفیملی ہوتی ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار