

Loading content...
بات یہ ہے کہ انتخاب ا س صورت میں ہوتا ہے جب ایک جماعت ہو یا قوم ہو اس میں سے ایک کو منتخب کیا جاتا ہے جیسا کہ آموں کے ڈھیر میں سے چند آم منتخب کئے جاتے ہیں اسی طرح گھوڑوں میں سے کوئی آدمی اپنی پسند کا گھوڑا منتخب کرتا ہے یعنی انتخاب میں منتخب ہونے والے جیسے دوسرے افراد کا ہونا بھی لازم ہے جو اس کی نوع سے تعلّق رکھتے ہوں جو اس کی مثل ہوں جو اس جیسے سمجھے جا سکتے ہوں پھر ان میں سے انتخاب ہو اور ان میں سے کسی کو منتخب کیا جائے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار