

Loading content...
کیونکہ اس بات سے کوئی بھی انکار نہیں کرتا کہ جب مومن اس دنیا سے جائے گا اور قیامت میں فوزِ عظیم کے حصول کے بعد جنت میں جائے گا تواسے یہ انعام ضرور ملنا ہے اور وہ اسے استعمال کرنے میں پوری طرح بااختیار ہوگا اور وہ وہاں اگر ایسا قدم اٹھاتا ہے اور ایک نئی کائنات بناتا ہے اور اس میں اپنے جیسی مخلوق آباد کرنا چاہے بھی تو اس پر پانبدی نہیں ہوگی کیونکہ عطا و انعام دینے کے بعد اس پر کسی قسم کی پابندی لگانا دینے والے کی توہین ہوتی ہے اور اس جنت میں اتنی گنجائش بھی ہے کہ اس میں یہ کائنات بنائی اور بسائی جا سکتی ہے جیسا کہ جناب جبریل علیہ السلام کے واقعہ میں ہے کہ وہ ہماری کائنات کو طے کرنے میں ایک سیکنڈ لگاتے ہیں مگر جب انہوں نے جنت کی سیر کا ارادہ فرمایا تو ہزاروں برس پرواز کے باوجود ہزاروں گنا زیادہ رفتار اور پر ملنے کے باوجود صرف ایک مومن کی ملکیت کے قطعۂ جنت کو عبور نہ کرسکے تھے یعنی ایک مومن کو جو کچھ ملنے والا ہے اس میں بھی اس کائنات جیسی کروڑوں کائناتیں سماجانے کی صلاحیت موجود ہے اور وہاں کوئی ایسا کھیل کھیلے تو کیا اس کائنات کا پید اکرنے والا ہوگا یا نہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار