

Loading content...
کیونکہ اسی دنیامیں ہمارے باوا آدم سے پہلے بھی کئی باوا آدم گزرے ہیں ان کی اولاد پر قیامت بھی آئی اسی طرح کئی دنیا ئیں تخلیق ہورہی ہیں اور اسی طرح اسی وقت کئی دنیائیں فنا ہورہی ہیں یہ تخلیق و فنا کا عمل جاری و ساری ہے کل یوم ھو فی شان کا مظاہرہ جاری ہے کیونکہ جس ذات نے کن فیکون سے یہ کائنات بنائی تھی اس کی وہ صدا مسلسل جاری ہے اور ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہماری اس کائنات سے ماوریٰ کتنی کائناتیں بنتی چلی جا رہی ہیں اس لئے کئی کائناتیں ہر لمحہ اپنی قیامت سے دوچار ہو رہی ہیں اور ان میں کئی نظام شمسی ایسے ہوں گے کہ جن میں انسانیت آباد ہوگی اور ان میں سے کئی لوگ جہنّم میں پہنچ چکے ہوں گے اور کئی جنت میں انعام کن فیکون سے بہرہ یاب ہو رہے ہوں گے اور مجھے یہ لگا کہ شاید یہ بھی ہماری اس کائنات کی کہانی ہے کیونکہ اس کائنات کے خلق فرمانے والوں کے ساتھ ہمارا بھی یہی رویّہ ہے وہ ہمارے ولی الامر ہم سے فرماتے ہیں کہ نحن صنائع اللہ و الخلق بعد صنائعنا ہم اللہ کی صنعت عظیم ہیں اور یہ تمہاری کائنات اور اس کی مخلوق خود ہماری تخلیق شدہ ہے مگر ہم آج بھی ان کی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے انہوں نے اپنے اختیارات و قدرتوں کے جو مظاہرے فرمائے ہم نے انہیں کبھی نعوذ باللہ جادوگر کہا کبھی اپنے جیسا بشر کہا اور ان کے اختیارات اِلٰہیہ سے ہمیشہ انکار کیا اور ان کے پاک کردار میں سے اپنی بد ذہینت کے کیڑے نکالتے رہے اور ان کے ساتھ اس دنیا کی مخلوق نے وہ رویّہ رکھا کہ ہمارے ولی الامر عجل اللہ فرجہ الشریف کے آبائے طاہرین علیھم الصلوات و السلام کو پوری زندگی سکھ کا سانس نہیں لینے دیا اور ان میں سے کوئی بھی اس دنیا سے بغیر ظلم و ستم اٹھائے تشریف نہیںلے گئے اور جو ہمارے ولی الامر عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں ان کے ساتھ بھی ہمارا وہ رویّہ تھا کہ انہیں بھی غیبت اختیار کرنا پڑی ہے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار