

Loading content...
یہ سوچ کر انہوں نے ایک بہت ہی خطرناک پلان بنایا اور اس کے گھر پہنچ گئے اور اس کا گھیرا ڈال لیا اور جب معاملہ یہاں تک پہنچا تو اس دنیا کے بنانے والے نے سوچا کہ اب تو غائب ہونے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہے کیونکہ انہیں میں ختم کرنا نہیں چاہتا اور یہ میری جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اس لئے اب تو مجھے فوراً غائب ہوجانا چاہیے تاکہ میں انہیں ایک مدّت کیلئے مہلت دے دوں اور یہ جی بھر کے اپنے گناہوں کا ڈول بھر لیں ہاں میں بھی ایک دن اپنے خالق کی طرح ان پر قیامت لاؤں گا اور ان میں سے جو اس دور میں بھی میرے ساتھ جڑے رہیں گے میں انہیں اپنے ساتھ جنت کی فضاؤں میں جگہ دوں گا اور انہیں اس جنت میں اپنی خدمت کا اعزاز دوں گا اور جو میری مخالفت پر قائم رہیں گے میں ان کیلئے ان کی ہی ذات میں ایک جہنّم بنا دوں گا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اس میں معذّب رہیں گے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار