

Loading content...
ہاں تو میں عرض کر رہا تھا کہ وہ مومن جنت کی پر سکون فضاؤں کو چھوڑ کر ان لوگوں کی خیر کیلئے اس دنیا میں آتا رہا مگر ہوتا یہ رہا کہ جب بھی وہ اس دنیا کے بد مزاج معاشرے میں آیا لوگوں نے اسے زیادہ عرصہ یہاں ٹکنے نہ دیا اور اسے مجبوراً واپس جانا پڑا کبھی قتل کی کوششیں کی گئیں حالانکہ اسے قتل نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ وہ تو جنت کا باشندہ تھا اس لئے اس پر تو موت آہی نہیں سکتی تھی کیونکہ جنت میں پہنچ جانے والوں کیلئے تو خالدین فیھا کا فیصلہ ہوچکاہے اس لئے اسے کوئی مار ہی نہیں سکتا تھا مگر پھر بھی اسے قتل کرنے کی کوششیں جاری رہیں، کبھی زہر دیا گیا، کبھی اسے تلوار سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اس کی اپنی بنائی ہوئی مخلوق اس کے درپئے آزار رہی -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار