

Loading content...
اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور مخلوق بگڑنے میں دن دونی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہوتی ہے وہ سوچتا ہے کہ میں انہیں بنا تو بیٹھا ہوں اور یہ مجھے بہت پریشان کررہے ہیں اب انہیں ایک دم مٹانا بھی اچھا نہیں لگتا کیونکہ ایک بچہ بھی جب کو ئی گھروندا بناتا ہے تواسے بھی وہ گھروندا عزیر ہوتا ہے اس لئے مجھے یہ بہت عزیز ہیں کیونکہ یہ تو میرے کھلونے ہیں مگر یہ کھلونے خود میرے گلے پڑ رہے ہیں چلو اب ایسا کرتا ہوں کہ میں خود ان میں چلاجاتا ہوں اور امید ہے یہ میرے جانے پر ضرور سدھر جائیں گے اور میرے جانے کا لحاظ کریں گے میں انہیں جب یہ بتاؤں گا کہ میں نے تمہیںبنایا ہے اور میں ہی تمہارا سب کچھ ہوں تو یہ ضرور میری قدر کریں گے اور میرے بارے میں ان کے جملہ عقائد درست ہوجائیں گے یہ سوچ کر وہ اپنی بنائی دنیا میں آجاتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار