

Loading content...
وہ ہادیان ملکوتی انہیں بتاتے ہیں کہ دیکھو تمہیں اللہ نے پیدا نہیں کیا بلکہ اس تمہاری دنیا سے پہلے ایک دنیا تھی اوراس میں انسان رہتے تھے اور ان سے خالق نے وعدہ فرمایا تھا جیسا کہ تمہارے ساتھ وعدہ ہے کہ اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو تمہیں جنت دی جائے گی تمہاری طرح اس دنیا کے لوگوں نے انکار کیا تھا لیکن ان میں کچھ مومنین نے کلمہ بھی پڑھا اور اطاعت بھی کی اور انہیں جنت ملی اور انہیں اختیار کن فیکون بھی ملا سو ان مومنین میں سے ایک مومن تھا جس نے ان اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے تمہاری کائنات کو خلق کیا تمہیں خلق کیا تمہارے رزق کا اہتمام کیا ہے اور ہم جنت میں اس کی غلامی پر مامور تھے اس نے ہمیں تمہاری ہدایت کیلئے بھیجا ہے اور وہی تمہیں رزق دیتا ہے وہی تمہارا خالق ہے ہاں یہ اختیار اسے اللہ جل جلالہ نے انعام میںدیا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار