

Loading content...
وہ لوگ ان ہادیوں کی بات پر یقین نہیں کرتے اور ان کی اس بات کو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ یہاں اپنی حکومت قائم کرنے اور اپنی چودھراہٹ کیلئے یہ سب باتیں کررہے ہیں پھر کچھ غریب لوگ ان کی باتوں پر ایمان لاتے ہیں یہ دیکھ کر وہ جنتی مومن بہت خوش ہوتا ہے کہ چلو کچھ لوگ تو بات کو سمجھ گئے ہیں مگر اس کے بعد ان میں سے کچھ لوگ بگڑنے لگ جاتے ہیں وہ انہیں بار بار سزائیں بھی دیتا ہے مگر اس کے حسب منشاء نتیجہ نہیں نکلتا اس طرح وہ بار بار ہادی بھیجتا ہے ملکوتی لوگوں کو ان کا بشری لباس پہنا کر بھیجتا ہے اس طرح اس کی کوشش سے کل لوگوں میں سے ایک تہائی لوگ ان کی تبلیغ سے متاثّر ہوجاتے ہیں اور کلمہ پڑھ لیتے ہیں کیونکہ ملکوتی ہادی انہیں اللہ جل جلالہ کا مکمل تعارف کرواتے ہیں کہ ہمارا تمہارا ایک اللہ ہے جو کائنات کا خالق ہے اور وہ اللہ ہے جو نہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ کوئی اس کا بیٹا ہے ، وہ بہت قدرت کا حامل ہے، لم یزل و لایزال ہے ، بہت کریم ہے ، رحیم ہے ، مدرک ہے ، مرید ہے وہ ہادیان ِ ملکوتی جملہ صفات ثبوتیہ و سلبیہ ان کے سامنے رکھ دیتے ہیں اس طرح لوگ پوری طرح خالق کو ماننا شروع کر دیتے ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ جب ہادیان ملکوتی انہیں اللہ جل جلالہ کے بارے میں یہ بتاتے ہیں کہ وہ خالق ِحقیقی ہے تو اس بات کا مطلب وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بھی بلا واسطہ خالق اللہ ہی ہے اس طرح وہ اپنے بلاواسطہ خالق یعنی ولی الامر کی عظمت سے انکار کرنا شروع کر دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار