

Loading content...
ایک دن یہ مومن محسوس کرتا ہے کہ نئی انسانیت کی زندگی بے مقصد اور بے لگام ہے اس لئے انہیں قوانین فطرت سکھانے کیلئے وہاں ہادی بھیجنا لازم ہے یہ سوچ کر وہ ایک ملکوتی نور کو کن فیکون سے پید ا کرتا ہے پھر اس کے کئی حصے کرتا ہے اور ہر حصے سے ایک ہادی بناتا ہے اور اس نوری ہادی کو اس آدم ِ جدید کی اولاد جیسی بشریّت کا لباس پہناتا ہے تاکہ وہ اس سے اجنبیت محسوس نہ کریں اور انہیں اس آدم کی نسل کے کسی فرد کے گھر میں بیٹا بنا کر پیدا کر دیتا ہے تاکہ وہ ان نوری فرشتوں سے مانوس ہوجائیں تو وہ ان کی قوانینِ فطرت کی طرف رہنمائی کریں اور اس آدم کی اولاد کو خالق ِحقیقی کا اور خود اس بنانے والے مومن کا بھی تعارف کروائیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار