

Loading content...
وہ اس نئے آدم کو کچھ عرصہ جنت میں رکھتا ہے اور اسے آزمانے کیلئے کہ کیا یہ میرا حکم مانتا بھی ہے یا نہیں وہ اسے حکم دیتا ہے کہ اس جنت میں ایک شجرہ طیبہ ہے اس کی خواہش نہ کرنا مگر ایک دن وہ اس کی خواہش کر بیٹھتا ہے اور وہ اسے زمین پر بھیج دیتا ہے اور یہاں وہ اس کی نسل کا ایک جوڑا بناتا ہے تاکہ یہ تنہائی کی وحشت محسوس نہ کرے اور اس کی نسل بھی جاری ہوجائے تاکہ میں بھی تو دیکھوں ہمارے بابا آدم کی نسل کیسے جاری ہوئی تھی سو وہ اس کی ایک بیوی بناتا ہے اور ان کو وہاں آباد کر دیتا ہے اور اس طرح ان کی نسل کا ایک سلسلہ چل نکلتا ہے اور یوں گویا ایک نئی انسانیت کا سلسلہ چل نکلتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار