

Loading content...
جب ہر چیز سے فارغ ہوگیا تو اس نے سوچا وہ جو خالق نے انعام دیا تھا اسے تو آزماؤں کہ اس سے میں کیا کیا بنا سکتا ہوں یہ سوچ کر اس نے پہلے تو چند چھوٹی موٹی چیزیں بنائیں پھر اس نے سوچا کہ میں کوئی بڑی چیز بنا کر تو دیکھوں وہ تھا بڑا منچلا سو اس نے ایک دو دن سوچنے میں لگا دیے کہ وہ کونسی بڑی چیز بنا سکتا ہے ایک دن اسے لیٹے لیٹے خیال آیا کہ کیوں نہ میں اس کن فیکون والے نسخے کو ایک بہت ہی بڑی چیز تخلیق کرنے پر آزماؤں سو اس نے سوچا کیوں نہ میں ایک بڑی کائنات تخلیق کرکے دیکھوں یہ سوچ کر وہ جنت کے ایک گوشے میں جا بیٹھا اس نے سوچا یہ جنت تو اتنی وسیع ہے کہ اس میں ہماری کائنات جیسی کئی کائناتیں سما سکتی ہیں اس لئے اس میں ایک گلیکسی (Galaxy) بنادوں پھر اس میں لاکھوں نظام ہائے شمسی بنادوں- یہ سوچ کراس نے اللہ جل جلالہ کے انعام کو استعمال کرتے ہوئے کہا ہماری سابقہ کائنات سے بھی بڑی کائنات تو بن جا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار