

Loading content...
دوستو میں نے جب یہ سوچا کہ خالق کی اطاعت بھی بڑی چیز ہے کہ یہ انسان کو کن فیکون کا حامل بنا سکتی ہے پھر میں نے سوچا کہ کیا یہ اس دنیا میں ممکن ہے کہ انسان کو یہ نسخہ مل جائے کہ وہ لاشے سے بھی کوئی شے بنا سکے اس پر غور کیا کچھ عرفا کے اقوال دیکھے، انہوں نے فرمایا تھا کہ ہاں ایسا ممکن ہے کہ جو اللہ جل جلالہ کی اطاعتِ کاملہ کرتا ہے اسے اس دنیا میں یہ طاقت مل جاتی ہے اور بعض عرفا کا یہ قول تھا کہ اس دنیا میں تو یہ طاقت نہیں ملتی مگر جس وقت مومن جنت میں داخل ہوگا تو اسے اللہ جل جلالہ کی طرف سے جو پہلا انعام ملے گا وہ یہ ہوگا کہ اسے فرمایا جائے گا کہ آج سے تم بھی کن فیکون کے حامل ہو اب تم بھی جو چاہو خلق کر سکتے ہو بنا سکتے ہو بس یہیں سے میرے خیال کا پنچھی محو ِ پرواز ہوگیا میں نے تصور میں دیکھا کہ ایک غریب مومن کو جنت میں لایا جا رہا ہے اور وہ بڑی شان سے جنت میں داخل ہو رہا ہے اور جب وہ اس دنیا کی ساری محرومیوں کے احساسات سمیٹے جنت میں داخل ہو ا تو اس مالک نے فرمایا ساری زندگی تو محروم رہا ہے اب ان محرومیوں کی جزا یہ ہے کہ اب تم جس چیز کو بھی کن کہو گے وہ ہوجائے گی یہ تمہارا انعام ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار