

Loading content...
اب آپ سوچیں کہ انسان کو اپنی قوت علمیہ کا علم حاصل ہوسکتا ہے ؟ کیونکہ جس نے علم حاصل کرنا ہے وہ تو قوتِ علمیہ ہی ہے لاکھ کوشش کرے وہ اپنے بارے میں علم حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ وہ تو اس چیز کے بارے میں معلومات بہم پہنچا سکتی ہے کہ جس پر وہ محیط ہوسکے گی اور قوتِ علمیہ خود اپنے اوپر کیسے احاطہ کر سکتی ہے ؟ دیکھئے ایک مرغی کا انڈا ہوتا ہے اب اسے کسی ظرف یا برتن میں رکھنا ہو تو برتن کا اس سے بڑا ہونا ضروری ہوتا ہے مرغی کا انڈا اپنے باہر والے خول کے برابر کے سائز کے برتن میں تو نہیں آسکتا یا خود اپنے خول میں تو نہیں آسکتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار