

Loading content...
دوستو بات یہ ہے کہ مولوی صاحب کو شے کے بعد کے مراتب کا علم نہ تھا اس لئے وہ بگڑ گئے تھے کیونکہ شے کے بعد بھی کئی عوالم ہیں جنہیں عالمِ وریٰ الوریٰ کہاجاتا ہے جیسا کہ عالم اسمائے اِلٰہیہ ہے ، عالم صفات اِلٰہیہ ہے ، عالم ہویت ہے ، عالم انیت ہے ایسے ہزاروں لاکھوں عوالم ہیں جو عالم شے سے ماوریٰ ہیں ان میں جو بھی ہے وہ شے نہیں ہے اور اس میں اللہ جل جلالہ کے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام بھی آجاتے ہیں کہ جنہیں مخلوق کہنا یا شے کہنا جائز ہی نہیں ہے کیونکہ یہ ماورائے مخلوق ہیں اللہ علی کل شی قدیر ہے مگر یہ انوارِ اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام تو اس کی عین قدرت ہیں وہ علی کل شی علیم ہے یہ تو اس کا عین علم ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار